ابنا: امريکا کے نائب وزير خزانہ جينيس ابرلي نے کہا کہ امريکي بجٹ کے مبہم مستقبل اور عام اخراجات ميں کمي کے امکان کے پيش نظر خاص طور پر فوجي بجٹ ميں ممکنہ کمي کي وجہ سے امريکا کے لئے نئي مشکلات پيدا ہوسکتي ہيں –دوہزار بارہ کي چوتھي سہ ماہي ميں امريکا کي ناخالص پيداوار ميں کافي کمي واقع ہوئي تھي - اس وقت امريکي معيشت کو سنگين مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پر امريکا کو عام قرضوں بے روزگاري ، غربت اور بجٹ کے خسارے جيسے سنگين مسائل کا سامنا ہے -اس وقت امريکا کو سولہ اعشاريہ تين ٹريلين ڈالرقرضے اور اسي طرح ايک ٹريلين ڈالرسے زائد بجٹ خسارے کا سامنا ہے اس وقت امريکا دنيا کا سب سے زيادہ مقروض ملک شمار ہوتا ہے -ماہرين کا کہنا ہے کہ امريکا کا اقتصادي بحران کئي پہلوؤں کا حامل ہے جس ميں بدانتظامي ، بھاري اخراجات والي جنگيں اور دنيا کے مختلف علاقوں پر امريکا کي لشکر کشي يہ وہ عوامل ہيں جن کي وجہ سے امريکا ميں يہ معاشي بحران ہوا ہے –اس وقت امريکا ميں تقريبا سينتاليس ملين افراد خط افلاس سے نيچے زندگي بسر کررہے ہيں کہ جو اپنے پيٹ بھرنے کے لئے امريکا کي فيڈرل حکومت کي مدد کے محتاج ہيں -امريکي حکومت نے سن دوہزار آٹھ ميں ليمن برادرز نامي سرمايہ کاري کي کپمني کے ديواليہ ہونے کے بعد يہ کوشش کي کہ منڈيوں ميں پيسے پہنچا کر ملک کي معيشت ميں جان ڈالے ليکن امريکي حکومت کے اس اقدام کا کوئي نتيجہ نہيں نکلا اور اب اس وقت ناقدين کا کہنا ہے کہ امريکي حکومت کي معاشي پاليسياں نجي شعبوں سے بے پناہ وابستگي کا باعث بني ہيں -اس طرح اب امريکي حکومت کو معاشي کساد بازاري کو توڑنے کے لئے منڈيوں ميں مسلسل پيسے فراہم کرنا پڑ رہا ہے اور يہ امر خود معاشي عدم استحکام کا باعث ہے -اس ميں شک نہيں کہ امريکي معيشت کے لئے جو انيس سو تيس کے بعد اب تک کے سب سے بدترين اقتصادي بحران سے دوچار ہے اور منڈيوں ميں اربوں ڈالر رقم بھيجنے کے بعد بھي امريکي حکومت کوئي خاص کاميابي حاصل نہيں کرسکي ہے مستقبل قريب ميں تو کسي اچھي خبر کي توقع نہيں رکھي جاسکتي-......./169
5 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388379
امريکا کے نائب وزير خزانہ نے کہا ہے کہ امريکا کي ابتر معاشي صورتحال کے لئے خطرات اور خاص طور پريورپ کے عمومي قرضوں کي وجہ سے منڈيوں ميں عدم استحکام کا خطرہ پوري قوت کے ساتھ باقي ہے –